ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز اور سربراہان کیلئے مراعات

پاس نہ ہونے کی صورت میں ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کا چارج چھوڑنا ہوگا
لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم نے ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور سربراہان کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے کی بنیاد پر نئی مراعات کا اعلان کر دیا جبکہ ٹیسٹ نہ دینے یا ناکام ہونے والے موجودہ سربراہان کیلئے سخت اقدامات کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ 16کے وہ اساتذہ جو ٹیسٹ پاس کر لیں گے، انہیں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ جو اساتذہ ٹیسٹ پاس نہیں کریں گے، انہیں ہیڈشپ سے فارغ کر دیا جائے گا اور ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کا چارج چھوڑنا ہوگا۔