فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہو رہا، عوام نے ان کی احتجاج کی کال پر کان نہیں دھرے: مریم نواز

فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہو رہا، عوام نے ان کی احتجاج کی کال پر کان نہیں دھرے: مریم نواز

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں لیگی ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ ملک میں فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور عوام نے ان کی احتجاجی کال پر توجہ نہیں دی۔

مریم نواز نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان میں ترقی ہوئی تو وہ نواز شریف کے دور میں ہوئی، اور سابق حکومت کی نااہلی نے ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا تھا۔ تاہم، اب ملک ترقی کی راہ پر ہے، معیشت میں بہتری آ رہی ہے، اور نواز شریف کی سربراہی میں حکومت ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک ہزار بیڈ کا نیا ہسپتال زیر تعمیر ہے اور پورے پنجاب میں "اپنا گھر" سکیم کا آغاز کیا جا چکا ہے تاکہ عوام کو سستی رہائش فراہم کی جا سکے۔ مریم نواز نے مزید بتایا کہ پنجاب میں پہلا آئی ٹی سٹی بھی بنایا جا رہا ہے جو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، اور نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے کا عزم ہے۔