ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس وقت دھماکے کی جگہ پر زیادہ رش نہیں تھا، اور وین کے اہلکار محفوظ رہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اس وقت دھماکا کیا جب پولیس وین موقع سے گزر چکی تھی، اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔سیکیورٹی ادارے اس خودکش حملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکیں اور علاقے میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جا سکے۔