چین موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ابتدائی وارننگ فلیگ شپ منصوبے کو فروع دے گا، چینی نائب وزیراعظم
بیجنگ(یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ابتدائی وارننگ کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی موافقت کے مستقبل کی تعمیر کے موضوع پر چین کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت اور تقریر کی۔بد ھ کے روز ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے یونیورسل ارلی وارننگ انیشییٹو کے نفاذ کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئی اور زیادہ خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں مشترکہ طور پر عالمی خطرے کی تشخیص کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کی تشخیص کے معیار کی تشکیل کو فروغ دینے اور موسمیاتی حکمرانی کے لیے سائنسی بنیاد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔