لاہور(ہیلتھ رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کے حملے جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 107 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ایک ہفتہ میں 570 جبکہ رواں سال اب تک 7093 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 75لاہور سے 7جبکہ چکوال سے5ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ،فیصل آباد سے 4جبکہ ملتان سے2ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ، اٹک اور اوکاڑہ سے 3,3کیس رپورٹ ہوئے، ساہیوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد اور ناروال سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔