زراعت پر سپر ٹیکس اور اڈیالہ جیل کے باہر اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار کرنے کیخلاف احتجاج کیا گیا
ٹیکس لگانا پنجاب کا اختیار نہیں‘کسان پر ٹیکس سے سبزی ‘دودھ اور دالیں مہنگی ہوں گی:رانا شہباز
لاہور(سپیشل رپورٹر)اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کیا گیا اور حکومت مخالف نعرے لگا ئے گئے۔حتجاج حکومت پنجاب کی جانب سے زراعت پر سپر ٹیکس لگانے اور گذشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے اپوزیشن ارکان کو گرفتار کرنے کے خلاف کیا گیا۔ اس موقع پر رانا شہباز نے کہا حکومت جو کسانوں پر ٹیکس لگانے جا رہی ہے اس پر اپوزیشن لیڈر کو اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار کر لیا، پہلی بار ہوا تین جھنڈوں والی گاڑیاں والوں کو گرفتار کیا جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ کسان و کاشتکار پر پینتالیس فیصد ٹیکس لگا رہے ہیں پنجاب کا اختیار نہیں ٹیکس وفاق لگا سکتا ہے، آئی ایم ایف سے بھیک کیلئے ہر غلط کام کرنے کو تیار ہیں، حکومت کہتی ہے اوپر سے حکم ہے کہ کسانوں پر ٹیکس والا بل آج ہی منظور کروانا ہے، کسان پر ٹیکس سے سبزی دودھ دالیں مہنگی ہوں گی۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ نفرت ن لیگ نے کمائی پاکستانیوں کا ردعمل ہے، جو لوگوں کے ساتھ قومی نفرت کا نشانہ بن رہے ہیں برے دن آتے تو سوچنے سمجھنے سے قاصر ہو جاتا ہے، کرتوتوں کی سزا ملے گی قبر تک ان کا پیچھا لوگ کریں گے کرتوت تو ٹھیک کریں۔