کوئی دہشت گرد پاکستان سے واپس افغانستان نہ جائے:نورولی

ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے ، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں: خارجی  کی آڈیو لیک ہو گئی
راولپنڈی(آئی این پی)فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو منظر عام پر آ گئی۔آڈیو میں خارجی نور ولی پاکستان میں داخل ہونیوالے دہشت گردوں کو واپس نہ آنے کیلئے دبا ئوڈال رہا ہے، خارجی نور ولی محسود کہتا ہے کہ مجاہدین کو اطلاع کر دو ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں، ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے ، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں۔اس حوالے سے دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ لیک آڈیو واضح ثبوت ہے فتنہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں اور ان کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں افغان طالبان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔