خارجی نورولی شوال کی جانب سے پاکستان میں داخل ہوکرایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا
راولپنڈی (آن لائن)خارجی نورولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کا سرغنہ خارجی نورولی چھپ کرپاکستان آنے کی تیاریاں کر رہا ہے، خارجی نورولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کرداخل ہوکرایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا۔ویڈیوریکارڈ کرانے کا مقصد یہ بتانا ہوگا وہ پاکستان میں ہے جبکہ ویڈیوکو ریلیزاس وقت کیا جائیگا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا۔ذرائع کے مطابق ویڈیوافغاستان میں ہی ریکارڈ کروا کراسے پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کر دے گا،