ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ٹکٹوں کی فروخت میں نیا ریکارڈ قائم

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ٹکٹوں کی فروخت میں نیا ریکارڈ قائم

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شائقین کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ایونٹ شروع ہونے سے تقریباً ایک ماہ قبل ہی ٹکٹوں کی فروخت 1 لاکھ 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، جو کسی بھی سابقہ ویمنز ایونٹ میں افتتاحی میچ سے پہلے ہونے والی سب سے زیادہ فروخت قرار دی جا رہی ہے۔یہ ورلڈکپ انگلینڈ میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ آئی سی سی کو توقع ہے کہ جلد ہی ڈیڑھ لاکھ ٹکٹوں کی فروخت کا سنگ میل بھی عبور کر لیا جائے گا۔

اس سے قبل 2020 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 36 ہزار 549 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے، جو اس وقت ایک ریکارڈ تھا۔ تاہم 2026 کا ایڈیشن اس ریکارڈ کو پہلے ہی پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم بھی وارم اپ میچز میں حصہ لے گی، جہاں 6 جون کو ڈربی میں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ 9 جون کو اسی مقام پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔ماہرین کے مطابق ویمنز کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور بڑے ایونٹس کی بہتر مارکیٹنگ کے باعث اس بار ٹکٹوں کی فروخت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔