لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ریسپانس یونٹ نے مسلم ٹاؤن کے علاقے سے 2شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس ریسپانس یونٹ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مال روڈ، مسلم ٹاؤن سے شکیل اور ناصر کو گرفتار کر کے دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے 03 امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ، پیشہ ور منشیات فروش ہیں۔