2شراب فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی کرنے والے 2شراب فروشوںکو گرفتار کرلیا۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیوراحمد خاں کے مطابق گرفتارملزمان شکیل احمد اور محمد انورسے 50لاکھ سے زائد مالیت کی امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہیں۔ ملزمان نے مختلف علاقوں میں نو جوانوں کو شراب سپلا ئی کرنے کا بھی اعتراف کیا، مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔