برطانیہ ڈرونز، جنگی بحری جہاز اور ٹائفون طیارے فراہم کرے گا،جدید ڈرون کشتیاں اور بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والے نظام استعمال ہوں گے
لندن (آئی این پی )برطانیہ آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فوجی مشن میں شامل ہو گیا۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ ڈرونز، جنگی بحری جہاز اور ٹائفون طیارے مشن میں فراہم کرے گا، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے 40 ممالک کا اتحاد قائم ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مشن مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہو گا۔ برطانیہ ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے کثیرالقومی مشن میں ڈرون، جیٹ اور جنگی جہاز فراہم کرے گابرطانوی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، ایران امریکا کشیدگی کے باعث خطے کی صورتِ حال غیر یقینی ہے، برطانیہ نے مشن کیلئے 115 ملین پائونڈ کی اضافی فنڈنگ مختص کی ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جدید ڈرون کشتیاں اور بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والے نظام استعمال ہوں گے، برطانوی جنگی جہاز مشرقِ وسطی میں تعینات کیا جائے گا، عالمی بحری تجارت کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔