چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور اپنا حصہ بھی ڈالے گا:چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی اسحاق ڈارسے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد، بیجنگ(آئی این پی )چین نے پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا ہے ۔ بیجنگ کے سرکاری میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔ اس بات چیت میں چینی وزیر خارجہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو تیز کرے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے میں بھی مدد کرے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب صدر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور اس میں اپنا حصہ بھی ڈالے گا