پیرس(آئی این پی )فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں اعلان کیا ہے کہ دنیا ایک نئے ایٹمی دور میں داخل ہو رہی ہے، جس کیلئے یورپ کو خود کو تیار کرنا ہوگا، فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنے ایک اپنے ایک بیان میں صدر میکرون نے کہا کہ ہم اس تنازع کے فریق نہیں ہیں، موجودہ صورتحال میں ہرمز کھولنے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرانس اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی ختم ہونے کے بعد آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو اپنی سیکیورٹی کے لیے اب مکمل طور پر امریکا پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے چاہئیں۔فرانس اس وقت دنیا کا چوتھا بڑا ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے، جس کے پاس تقریبا 290 ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں