انقرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کل ترکیہ میں ہونے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی، جسے یوکرینی صدر نے قبول کرتے ہوئے آمادگی ظاہر کی ہے۔یوکرین کے صدر نے واضح کیا ہے کہ وہ روسی صدر سے آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ تنازع کے خاتمے کے لیے مؤثر پیش رفت ہو سکے۔دریں اثناء، روسی حکام نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ صدر ولادیمیر پیوٹن مذاکرات میں خود شرکت کریں گے یا نہیں۔یہ مذاکرات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کچھ نرمی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، اور عالمی برادری کی نظریں اس ممکنہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔