انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
مردوں کی کیٹیگری میں بھارت کے نوجوان بیٹر شبمن گل، بنگلا دیش کے مصدق حسین اور نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ کو پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔خواتین کی کیٹیگری میں انگلینڈ کی ڈینی ویٹ، بھارت کی سری چرنی اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین فریزر کو نامزد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق فاتح کھلاڑی کا انتخاب شائقین کے ووٹ اور ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ جیتنے والے کھلاڑی کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔