سی سی ڈی کے 3 تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں

 عمران یوسف ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویڑن کے ایس ایچ او ہوں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کے 3 تھانوں میں پہلے ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں کردی گئیں ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر عاطف ذوالفقار ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی کینٹ تعینات، انسپکٹر عمران یوسف ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن تعینات، انسپکٹر اعظم علی ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی سٹی تعینات کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے شہر میں 3 تھانے بنائے گئے۔ شہر کی 2 ڈویڑنوں کو ایک تھانہ ڈیل کرے گا، عاطف ذوالفقار کینٹ اور سول لائنز ڈویڑن کے ایس ایچ او ہوں گے عمران یوسف ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویڑن کے ایس ایچ او ہوں گے، اعظم علی سٹی ڈویڑن اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے ایس ایچ او ہوں گے۔