لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویڑن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کی خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 51 ہزار433 اشتہاری مجرمان گرفتارکیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 17016 اور بی کیٹیگری کے 34417 اشتہاری شامل ہیں جبکہ پنجاب پولیس نے 21 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے۔گرفتار عدالتی مفروروں میں اے کیٹیگری کے 4430 اور بی کیٹیگری کے 16646 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے دوران آپریشنز 10 ہزار 638 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے ہیں۔ گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 4297 اور بی کیٹیگری کے 6341 عادی مجرم شامل ہیں۔