لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن

 15 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد جرمانے ، 138 افراد کو وارننگ
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ،24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 66 مقدمات درج کرتے ہوئے32 افرادکو گرفتا ر کیا گیا۔۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 687 افراد کو تقریباً 15 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائدکئے گئے جبکہ 138 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 41، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 547،صنعتی سرگرمی کی5، اینٹوں کے بھٹوں کی 17 اور دیگر مقامات پر5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6155 گاڑیوں کے چالان، 387 کو بند جبکہ 06 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔