دورہ لندن: فرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہ تھاما

لندن(آئی این پی )فرانس کی خاتون اول نے دورہ برطانیہ کے آغاز پر شوہر صدر ایمانول میکرون کا ہاتھ نہ تھام کر جوڑے کے درمیان خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت دے دی۔فرانسیسی صدر اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے جہاں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔لندن پہنچنے پر پہلے صدر میکرون طیارے سے اترے اور جب خاتون اول باہر آئیں تو سیڑھیوں پر فرانسیسی صدر نے اہلیہ کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تاہم خاتون اول نے ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا۔