امریکا نے 3 ایرانی شہریوں، ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائدکردیں

  واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دبائو بڑھانا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندیوں کیلئے نامزد ایک کمپنی فویا پرس پراسپیکٹیو ٹیکنالوجیسٹ ہے جس کے ساتھ تین افراد مبینہ طور پر ملک کی وزارت دفاع کے تحت ایران کی دفاعی اختراع اور تحقیق کی تنظیم سے منسلک ہیں۔