کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ، سرگرم کچھ شخصیات بھی فہرست میں شامل ہیں
واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔