آزادکشمیر میں سکول و کالجز دوبارہ کھل گئے

مظفر آباد (آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر میں پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر عارضی بندش کے بعدتمام تعلیمی ادارے منگل کے روز دوبارہ کھل گئے ۔ تاہم ملتوی شدہ امتحانات کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول علیحدہ طور پر اے جے کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن میرپور کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔