فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کے دوران ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے اور وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ممکن طریقے سے اس کا جواب دے سکتا ہے۔ تاہم تنظیم نے ایرانی قیادت سے اپیل کی کہ وہ اپنے حملوں میں پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے احتیاط برتے۔حماس نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ کشیدگی مزید نہ بڑھے اور تمام ممالک ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ بیان میں خطے کے دیگر ممالک سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔تنظیم کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ممالک کو باہمی تعاون اور بھائی چارے کے رشتوں کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔