ممبئی کی خراب فضائی صورتحال کے باعث شہر میں دھند اور اسموگ چھا گئی ہے، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "یہ شہر (اور اس کے بچے) گھٹ رہے ہیں۔"اداکارہ ریچا چڈا نے بھی فضائی آلودگی کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیا اور اس مسئلے پر عوامی شعور بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔