لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے سے ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق

لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے سے ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق

لاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 2 خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق افراد کی لاشیں میو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ حادثے کے وقت رکشے میں 8 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 67 سالہ شفیق، ان کی 60 سالہ اہلیہ شبانہ، بیٹا 35 سالہ ساجد اور ساجد کی 32 سالہ اہلیہ اقراء شامل ہیں۔حادثے کے بعد محفوظ رہنے والے دونوں بچوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔