بیجنگ میں چینی وزیراعظم نے تائیوان کے مسئلے کو امریکا اور چین کے تعلقات میں ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حد کو عبور نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے امریکی سینیٹر اسٹیو ڈینس اور ان کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات سے جڑا ہوا ہے اور یہ ایک حساس ترین مسئلہ ہے۔ چینی وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور قومی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، مگر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔ اسٹیو ڈینس نے اس موقع پر زور دیا کہ امریکا اور چین کے تعلقات، استحکام، اور اقتصادی تعاون عالمی معیشت اور خطے کے امن کے لیے ضروری ہیں۔ ماہرین کے مطابق، تائیوان کا مسئلہ حالیہ برسوں میں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان سب سے حساس تنازعہ بن چکا ہے، اور دونوں ممالک کے بیانات سے خطے میں سفارتی کشیدگی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔