امریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر Reward of Justice کی پوسٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ان افراد کی شناخت اور معلومات طلب کی ہیں جو ایران کی حالیہ عسکری اور سیاسی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان اہم رہنماؤں میں شامل ہیں:
ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب
نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی
میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی
بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی
سپریم کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی
امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں اور ان کی جانب سے جاری کیا گیا بیان کمزور اور صرف تحریری شکل میں تھا، جس میں آواز یا ویڈیو کی تصدیق موجود نہیں تھی۔امریکی حکام کے مطابق ان انعامات کا مقصد ایران کی عسکری قیادت پر دباؤ ڈالنا اور ممکنہ خطرات کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنا ہے۔اسی دوران، ایران کی جانب سے جاری بیانات اور فوجی حرکات کے پیش نظر عالمی سطح پر سلامتی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں، اور اٹلی نے اپنے فوجیوں کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔