ظفروال میں زخمی جنگلی ہرن بحفاظت وائلڈ لائف کے حوالے

ظفروال (خصوصی رپورٹ) گائوں لالے والی میں ایک جنگلی ہرن زخمی حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو سٹاف نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی ہرن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ابتدائی علاج کے بعد جنگلی ہرن کو بحفاظت محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید علاج اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔