لاہور میں ایک گھر سے 8 را ،20 گانی داراور 3 پلم ہیڈڈ طوطے برآمد کئے گئے،ملتان ، جہلم میں کارروائیاں
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق مختلف آپریشن کے دوران 171 تحفظ شدہ نایاب جنگلی جانور اورپرندے برآمد جبکہ 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم حیدر نے خصوصی سرچ وارنٹ کے تحت ایک گھر کی تلاشی لی جہاں سیغیر قانونی رکھے 31 جنگلی پرندے برآمد ہوئے جن میں 8 را ،20 گانی داراور 3 پلم ہیڈڈ طوطے شامل تھے۔ خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو موقع پر ہی سے گرفتار کر لیا گیا۔ جنگلی پرندے عدالتی حکم پر سفاری زو منتقل کر دئیے گئے۔میانوالی میں ناکہ بندی کے دوران ایک بس میں سمگل کئے جانیوالے 20 بھورے تیتر برآمد کئے گئے۔ تمام تیتر عدالتی حکم پر کندیاں فاریسٹ میں آ زاد کردئیے گئے۔ سمگلر کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔ملتان میں سمگل کئے جانیوالے 120 نایاب کچھوے برآمد کئے گئے۔اسی طرح جہلم میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔