لاہور میں بارش کے امکانات کتنے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

لاہور میں بارش کے امکانات کتنے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

لاہور میں آج ابرِ رحمت برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر میں 70 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔ شہر میں تقریباً 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 16 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔