سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی

 وزرا، مشیر اور معاونین کا ماہانہ کوٹہ 390 سے کم  292 لیٹرز مقرر کیا گیا
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی۔محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا نے تمام محکموں کو فیول سے متعلق خط ارسال کردیا جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کا ماہانہ فیول کوٹہ 390 لیٹرز سے کم کرکے 292 لیٹرز مقرر کیا گیا ہے جب کہ چیف سیکرٹری، اے سی ایس اور سیکرٹری خزانہ کا کوٹہ 146 لیٹرز سے کم کرکے 98 لیٹرز کردیا گیا ہے۔خط کے مطابق انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کیلئے فیول 114 لیٹرز سے کم کرکے 85 لیٹرز کردیا گیا ہے جب کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے فیول کوٹہ98 لیٹر سے کم کرکے 74 لیٹرز کیا گیا ہے