ایل پی جی صنعت کا گیس قیمتوں اور کوٹے کی تقسیم میں اصلاحات کا مطالبہ

لاہور(آئی این پی) ایل پی جی صنعت کے نمائندوں نے گیس کی قیمتوں کے تعین اور کوٹے کی تقسیم کے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے محفوظ اور بلا تعطل ایل پی جی فراہمی کے لیے مثر اقدامات پر زور دیا ہے۔لاہورمیں صنعت سے وابستہ نمائندوں کے اجلاس میں ایل پی جی سیکٹر کودرپیش مسائل اوران کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ موجودہ نظام میں بہتری لا کر صارفین کو معیاری اور مسلسل ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے