شہباز شریف کابینہ میں توسیع لٹک گئی
ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی سمیت دیگر کو وفاقی وزیر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ اور وفاقی محکموں میں اصلاحات کے پیش نظر کابینہ میں توسیع کا معاملہ موخر کردیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارتیں کم امیدوار زیادہ، لابنگ میں تیزی آگئی ،سفارشوں کی بھرمار ہو گئی ، ارکان اسمبلی کی ناراضگی کے خدشہ کے پیش نظر کابینہ میں توسیع کا معاملہ التوا کا شکار ہو گیا ، تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی رائٹ سائزنگ و ری سٹرکچرنگ کے باعث کابینہ میں توسیع کا معاملہ موخر کیا ، قبل ازیں وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی سمیت دیگر کو وفاقی وزیر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ اور وفاقی محکموں میں اصلاحات کے پیش نظر کابینہ میں توسیع کا معاملہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ، وفاقی کابینہ میں توسیع رائٹ سائزنگ اور اداروں کی تنظیم نو کے بعد کابینہ میں توسیع کئے جانے کا امکان ہے۔