فلم ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

اداکاری کے شعبے میں خدمات پر شجاعت ہاشمی کو  پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا
لاہور(شوبزرپورٹر)  فلم ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے شجاعت ہاشمی  کچھ عرصے سے علیل تھے اور زیر علاج تھے۔شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے‘ شجاعت ہاشمی پاکستان ٹیلی ویڑن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں‘ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے شجاعت ہاشمی کو گھر گھر مقبول بنا دیا‘شجاعت ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا‘ شجاعت ہاشمی نے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے کوہر سے کیا‘شجاعت ہاشمی کی پہلی پنجابی فلم چھڈ برے دی یاری 1975 میں ریلیز ہوئی‘ 1979 کی فلم خاک اور خون میں شجاعت ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا‘ فلم وڈا خان اور دو ضدی میں شجاعت ہاشمی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا‘ شجاعت ہاشمی نے متعدد پنجابی اور اردو فلموں میں یادگار کردار ادا کیے‘شجاعت ہاشمی نے فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘ کئی مقبول ٹی وی ڈراموں کا حصہ رہے‘ اداکاری کے شعبے میں خدمات پر شجاعت ہاشمی کو 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا