لاہور (آئی این پی )معروف اردو شاعر اعتبار ساجد طویل علالت کے بعد لاہور میں 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور منگل کی صبح چل بسے۔اعتبار ساجد یکم جولائی 1948 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنی رومانوی شاعری اور دل کو چھو لینے والی غزلوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں مقبول تھے۔ ان کی شاعری میں محبت، جدائی، انتظار اور انسانی جذبات کو نہایت سادہ مگر گہرے انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔اعتبار ساجد کو جدید اردو شاعری کے اہم اور مقبول شعرا میں شمار کیا جاتا تھا