اسلام آباد میں ڈرون‘ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی معطل

مشکوک ڈرون کو فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا‘فضائی حدود کو چند منٹ کے لئے بند کیا گیا
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کی موجودگی کی اطلاعات کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، تاہم چند لمحے بعد تمام آپریشنز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق  اسلام آباد کی فضائی حدود میں ایک ڈرون دیکھا گیا جس کے فوراً بعد حفاظتی اقدامات کے تحت فضائی حدود کو چند منٹوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرون کو فوری طور پر ناکارہ بنا کر فضا کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون مقامی سطح کا معلوم ہوتا ہے، تاہم اس کے افغانستان سے آنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔