لاہور (کرائم رپورٹر) ضلع مظفر گڑھ میں محکمہ کے دو اہلکار الگ الگ کارروائیوں میں مرغابی کے غیرقانونی شکاریوں کے تعاقب کے دوران شکاریوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔وا قعات کی ایف آئی آر درج جبکہ 12ملزموں کے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے 4کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ جبکہ بقیہ کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔