راہول ڈریوڈ انجری کے بعد بیساکھیاں استعمال کرنے لگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ انجرڈ ہونے کے باوجود بیساکھیوں کا استعمال کر کے ا?ئی پی ایل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیز لیگ (آئی پی ایل) 2025ء￿  کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔اسی سلسلے میں راجستھان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ بھی بیساکھیوں کا استعمال کر کے کیمپ پہنچے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اب بہتر ہو رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔