لاہور(نیٹ نیوز)سابق بھارتی ہیڈ کوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔سابق بھارتی ہیڈ کوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں ڈریوڈ کو سڑک پر جھگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کی گاڑی کو حادثہ بنگلورو کے مصروف علاقے کننگھم روڈ پر پیش آیا۔
مبینہ طور پر آٹو ڈرائیور نے پیچھے سے گاڑی کو ہٹ کیا، جب وہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی خود سابق کرکٹر چلارہے تھے یا ان کا ڈرائیور۔سابق بھارتی ہیڈکوچ اپنی گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد طیش میں آگئے، تاہم ابھی تک مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔دکن ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سابق کرکٹر نے جائے حادثہ سے جانے سے قبل آٹو ڈرائیور کا فون نمبر اور آٹو کا رجسٹر یشن نمبر لے لیا ہے