سی ایس بی اجلاس میں پولیس کے 49افسروں کو اگلے گریڈمیں ترقی دی گئی
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 120 افسروں کو ترقی ،اجلاس آج بھی ہوگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن و سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے تیسرے روز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی کی صدارت میں 200 سے زیادہ افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے، سی ایس بی اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 120 سے زیادہ افسران کو گریڈ 20 میں اور 20 سے زیادہ افسران کو گریڈ 21 میں دینے کی منظوری دی گئی ، پاکستان ایڈمنسٹریو سروس گریڈ 21 میں ترقی پانیوالوں میں پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلی پنجاب ساجد ظفر ڈال ، کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد، یاور حسین، جاوید اختر شامل ہیں، گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں کلثوم حء ،صائمہ احد، ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن ، کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین ،محسن پہنور، آسیہ گل ،سیدہ شفق ہاشمی، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات، نائلہ باقر، کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق ،عاصم ایوب، مریم کیانی ،صبا عاصم، شامل ہیں، سی ایس بی بورڈ اجلاس میں پاکستان پولیس سروس پاکستان کے 17 افسران کی گریڈ 21 اور 32 افسروں کی گریڈ20میں پرترقی کی سفارشات منظور کی گئی ہیں، سی ایس بی اجلاس میں گریڈ 20 میں ترقی پانے والے پولیس سروس گروپ کے افسران میں فواد الدین ریاض قریشی،محمد علی نیکوکارہ،عمران شوکت،فیصل بشیر میمن،جنید احمد ،حسن اسد علوی،اعتزاز احمد گورایا،عصمت اللہ،ڈاکٹر فرخ علی،قاسم علی،آغاطاہر علاوٓالدین ،ڈاکٹر میاں سعید احمد،حسن مشتاق سکھیرا،عمر ریاض،محمد ہارون جوئیہ،اسد سرفراز خان ،کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء ،نجیب الران بگوی،محمد عمر فاروق سلامت،صاحبزادہ بلال عمر ،عامر عبداللہ نیازی،عرفان اللہ خان،مصطفی حمید ملک،وزیر خان ناصر،برکت حسین کھوسہ ،عمران شاہد،محمد قریش خان،سجاد خان،گل ولی خان،شوکت علی کھاتیاں،شاد ابن مسیح اورسید محمدعباس شامل ہیں، پولیس سروس گریڈ 21 میں جن 17 افسران کو ترقی کی منظوری دی گئی ہے ان میں وقار احمد چوہان،خرم شکور، سعد اختر ، زعیم اقبال شیخ، شہزادہ سلطان اور آزاد خان ،فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ وسیم احمد خان، ذوالفقار لارق اور شرجیل کریم کھرل ،اقبال دارہ دائیو، محمد طاہر، عباس احسن، سید خرم علی، ہمایوں بشیر تارڑ اور محمد جعفر ،ڈاکٹر طارق چوہان اور شکیل احمد درانی شامل ہیں، سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں آج 14 مارچ کو وزارت قومی صحت، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی، کامرس ،وزارت تعلیم سمیت ایکس کیڈر افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔