پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے 23 افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی

ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں پروموشن بورڈ نے افسروں کی ترقیوں کی منظوری دی

کراچی(ثمر عباس)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کے 23 افسروں کو ترقیاں مل گئیں‘ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں پروموشن بورڈ نے افسران کی ترقیوں کی منظوری دی‘کستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ ایچ آر نے ترقیوں کا ٹیلکس جاری کردیا‘پی اے اے افسر ریاض احمد کو ایگزیکٹو گروپ 8 میں سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی ‘پی اے اے افسر  محمد حنیف, توصیف ندیم, ہمایوں کی ایگزیکٹو گروپ 5 میں ترقی‘پی اے اے شعبہ لاجسٹک کے منیر عالم، اسجد اور خرم ریاض کی ایگزیکٹو گروپ 3 میں ترقی  دی گئی‘ترقی پانے والوں میں لاجسٹک, ایرپورٹ سروسز, ایچ آر، فائر اور آئی ٹی، سیکورٹی شعبہ کے افسر شامل  ہیں