محکمہ موسمیات کی گرج چمک اور بارش کی پیشین گوئی

محکمہ موسمیات کی گرج چمک اور بارش کی پیشین گوئی

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کی موجودہ صورتحال اور آئندہ دنوں کی پیش گوئی جاری کر دی ہے:

پنجاب:
لاہور میں سردی اور دھند کا راج ہے، حد نگاہ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔آئندہ 48 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 8 ڈگری سینٹی گریڈ (زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری تک جانے کا امکان)۔
نمی کا تناسب: 95%۔
ہوا کی رفتار: 2 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
فضائی آلودگی: لاہور عالمی درجہ بندی میں 9ویں نمبر پر ہے، AQI 166۔ مختلف علاقوں کے AQI:ویلنشیا: 183
جوہر ٹاؤن: 390
ڈی ایچ اے: 250
شاہراہ قائداعظم: 178
کراچی:
سردی کی شدت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، موسم سرد اور خشک ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 16 ڈگری سینٹی گریڈ (زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے کا امکان)۔
نمی کا تناسب: 41%۔
ہوا کی رفتار: شمالی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
فضائی آلودگی: AQI 174، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر۔
بالائی علاقے:
برفباری کے بعد حسین مناظر، پہاڑ سفید چادر اوڑھ چکے ہیں۔
درجہ حرارت:لہہ: -13
استور: -12
سکردو، کالام: -9
گلگت: -5
کوئٹہ: -4
دیگر علاقوں کی پیشگوئی:
پنجاب: بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم، لیکن مری، گلیات میں شدید سردی متوقع۔گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر۔
دھند: سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ۔
بلوچستان: پہاڑی علاقوں میں شدید سردی، خضدار اور قلات میں بارش کا امکان۔
سندھ: سرد اور خشک موسم، گھوٹکی، سکھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔
کشمیر و گلگت بلتستان: موسم شدید سرد اور خشک۔شہریوں کو دھند اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔