ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلے گا
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔ امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں آئر لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کوئی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کرنے کے امریکی صدرکے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہائوس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلے گا