لاہور(آئی این پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے نادراکوتمام اسلحہ لائسنسزکی آن لائن ویری فکیشن کیلئے کیوآرکوڈجاری کرنے کی ہدایت کردی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِصدارت اسلحہ لائسنس ویری فیکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل) عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام نے شرکت کی۔سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسزکیساتھ کیوآرکوڈلگانے کیلئے نادراکوایک ہفتے کاوقت دیدیا،نادراکوتمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈسے لنک کرنے کی ہدایت کردی،