معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسوں کی فہرست طلب

 اسلام آباد(آئی  این پی )حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت آئی ٹی سے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے والے زیر التوا عدالتی مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے قانونی ٹیموں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔کابینہ ڈویژن نے مقدمات کے مالیاتی اثرات اور قانونی مدت کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ماضی کی قانونی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کرلیا  ہے