پاک فوج کی بروقت کارروائی سے آپریشن کامیاب ہوا:ٹرین ڈرائیور امجد یاسین

اسلام آباد(آن لائن)بازیاب ہونے والے ٹرین ڈرائیور نے جعفر ایکسپریس حملہ کی آنکھوں دیکھاحال روداد سنا دی،ڈرائیور امجد یاسین نے بتایا کہ ٹرین کے انجن کے نیچے دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا کیا گیا، ریل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الگ ہو گئیں جس کے اچانک بعد بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ٹرین ڈرائیور نے بتایا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے بعد یہ آپریشن کامیاب ہوا، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری جان بچائی۔