فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا
شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی‘7 ہلاک
مہمند(آئی این پی)پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کردیے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کوفتن الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارج ہلاک کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کئے