پاک فوج کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں نے ہزیمت اٹھائی:بازیاب ہونے والی اے سی نوشکی ماریہ شمعون

نوشکی(آئی این پی )اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ31 جنوری کو فتنہ الہندوستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ان کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے کوشش کی کہ وہ نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کر سکیں، مگر دہشت گردوں کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کی شکر گزار ہوں جن کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نوشکی سمیت بلوچستان کی عوام کو پیغام دیتی ہوں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں