امجد مجید اولک ڈی جی آپریشن نیب ہیڈکوارٹرز تعینات

گریڈ 20 کے ڈائریکٹر احترام ڈار کو ڈی جی نیب پنجاب کا چارج دے دیا گیا‘ نوٹیفکیشن  جاری

اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب امجد مجید اولک کا تبادلہ ڈی جی آپریشن نیب ہیڈکوارٹرزکے طور پر کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب پنجاب امجدمجید اولک کا تبادلہ کر دیا گیا، امجد مجید کو ڈی جی آپریشن نیب ہیڈکواٹر تعینات کر دیا گیاہے جبکہ گریڈ 20 کے ڈائریکٹر احترام ڈار کو ڈی جی نیب پنجاب کا چارج دے دیا گیاہے۔نوید حیدر زاہد سے ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کواٹر کا چارج واپس لے لیا گیا،نوید حیدر زاہد ڈی جی ہیومن ریسورس تعینات رہیں گے۔